1 جنوری، 2019، 11:01 PM

افغانستان میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملہ میں 20 اہل کارہلاک

افغانستان میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملہ میں 20 اہل کارہلاک

افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 20 اہل کاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 20 اہل کاروں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے ضلع سید آباد کے علاقے سرائے پل پر واقع پولیس چیک پوسٹ پر طالبان نے دھاوا بول کر 20 اہل کاروں کو ہلاک کردیا، دہشت گردوں کے حملے میں 23 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی اطلاع  پر افغان پولیس کی مزید نفری بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی، دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان 6 گھنٹے گھمسان کی لڑائی جاری رہی جس کے بعد افغان طالبان واپس جانے پر مجبور ہوئے۔

افغان پولیس کا کہنا ہے کہ افغان طالبان تین جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوئے، شدید جھڑپ کے بعد طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا گیا۔ جھڑپ میں کئی طالبان دہشت گرد بھی مارے گئے جنہیں حملہ آور اپنے ہمراہ لے گئے۔

News ID 1886950

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha